Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

باراتیوں کی ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے خاتون،3بچے جاں بحق

اندرون سندھ کے علاقے موئن جودڑو میں باراتیوں کی ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موئن جودڑو کے قریب پیش آیا ، جہاں بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹ گئی ، حادثے میں 50 سالہ زرینا،10 سالہ بسمہ 14 سالہ ماجد اور 13 سالہ عبداللہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کا بیرنگ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جبکہ 5 افراد بھی زخمی ہوئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ڈاکٹروں کی جانب سے زخمیوں میں سے بھی 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں