اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو ملاقات کے لیے بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں اور کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ وہ برے وقت میں ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کے احسان مند ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی۔
مزیدپڑھیں:عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟
