Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی میں سندھ کی جماعتوں سے ملیں گے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کےلئے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں،رمضان آرہا ہے،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا، لیکن کچھ سرگرمیاں اس سے پہلے بھی ہیں۔
ہم آئین کی بالادستی کےلئے آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے،ملک گیر تحریک شروع کرنے لگے ہیں، ہم رکنے والے نہیں، رمضان میں بھی ہمارے پاس آپشن موجود ہیں،جنید اکبر اچھا کام کررہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت جو اسیران ہیں، ان کےلئے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلیٰ ہے،انہیں پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے،صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کے حوالے سے جنید اکبر لگے ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیا ’’ کے ایف سی’’ اپنا 90 سالہ پرانا نام بدلنے جارہا ہے ؟

یہ بھی پڑھیں