پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں فائرنگ کا واقعہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ فیصل مسجد میں فائرنگ کاافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضان علی نے فیصل مسجد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
شہری کی لاش اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کیا اور اس واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


