Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملتان کی عظیم شخصیت ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے بی اشرف انقرہ میں انتقال کرگئے

ملتان(نیوزڈیسک) اردو زبان و ادب کی عظیم شخصیت ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر اے بی اشرف انقرہ میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق 15 فروری 1935ء کو روشن ہونے والا ادب کا آفتاب 15 مارچ 2025ء کو غروب ہوگیا۔

ڈاکٹر اے بی اشرف کی عمر 90 برس تھی ، وہ شعبہ اردو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے سابق سربراہ بھی تھے۔ ڈاکٹر اے بی اشرف اردو چیئر انقرہ یونیورسٹی کے سابق صدر نشیں،بیسیوں کتابوں کے مصنف تھے ، انہوں نے تحقیق اور تنقید کے شعبوں میں گراں قدر کام کر کے قارئین کیلئے ایک بڑا اثاثہ چھوڑا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اے بی اشرف تدفین ملتان میں ہوگی اور ان کے جسد خاکی کو ملتان لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹر اے بی اشرف نے اپنے پسماندگان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ،مولانا فضل الرحمن ، حکومت مخالف تحریک چلانےکیلئے اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں