Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

وزارت مذہبی امور میں دوران حج 2024ء میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حج 2024ء میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، عجب کرپشن کی غضب کہانی، چیف فنانس و اکاؤنٹس آفیسر سمیت پانچ رکنی ٹیم نے مفصل رپورٹ مرتب کی10 نکات اور 31 صفحات پر مشتمل رپورٹ انٹرنل آڈٹ پر مبنی ہے

وزارت مذہبی امور کے مطابق انٹرنل آڈٹ پر مبنی رپورٹ جلد ڈی اے سی میں زیر غور آئیگی۔ وزارت کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اے بی این نیوز نے حاصل کرلی رپورٹ میں کی گئی نشان دہی پر بھی کچھ اقدامات اٹھائے گئے، ذرائع وزارت 2024ء میں منی میں ناقص رہائشی انتظامات کئے گئے تھے، رپورٹ ناقص انتظامات کے سبب بعض حجاج کو نہ صرف پریشانی ہوئی بلکہ انہیں باہر ٹھہرنا پڑا ضرورت سے زائد ٹرین ٹکٹس خرید کر مالی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا،

رپورٹ میں انکشاف حاجیوں کیلئے خریدے گئے تحائف میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف جبکہ حج معاونین کی مقامی بھرتیوں میں بھی بڑی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ۔بعض مقامی معاونین کو ایک سے زائد تنخواہیں ادا کرکے بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، حاجیوں کیلئے خریدے گئے تحائف میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آگیا جبکہ حج معاونین کی مقامی بھرتیوں میں بھی بڑی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

بعض مقامی معاونین کو ایک سے زائد تنخواہیں ادا کرکے بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،کم بولی دینے والوں کی بجائے مہنگی نجی گاڑیاں کرایہ پر لے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔بعض ایسی عمارتیں کرایہ پر خریدی گئیں جن کے استعمال کی بجائے فقط کرایہ ادا کیاگیا، حج ویلفیئر فنڈ کا بے دریغ استعمال کا بھی انکشاف کیا گیا۔

حج سیزن کی بجائے پورا سال میڈیکل مشن مستقل بنیادوں پر قائم کرکے بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیااور تو اور آب زمزم کی تقسیم میں بھی بڑی بے ضابطگیوں کا انکشافزیادہ قیمت پر آب زم زم کے معاہدوں کے باوجود بعض حجاج کو انکا حق تک ادا نہیں کیاگیا، رپورٹ میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش، شفافیت و نگرانی کے عمل کو سخت کرنے کی بھی تجویزدی گئی ۔
مالاکنڈ : کار نہر میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں