لندن (اوصاف نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لندن روانگی کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی عمرہ سے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔
تاہم اب نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں، ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی والد کے ہمراہ ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف لندن میں چند روز قیام کریں گے اور عید بھی لندن میں ہی منائیں گے جبکہ لندن میں قیام کے دوران نوازشریف اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔
لندن پہنچ کر نوازشر یف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کررہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونے چاہیے۔ قوم جانتی ہے پاکستان کی تعمیر میں جو ن لیگ کا کردار ہے وہ شاید کسی کا نہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا،شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔
مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کی ترقی میںرکاوٹ کون بن رہا ہے .
اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے، نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
کراچی میں رات گئے یکے بعد دیگرے زلزلے کے تین جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس


