Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سیاست کے لئے پہلے ٹریننگ عمران خان سے لی:فیصل واڈا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر فیصل واڈا کا ایوان میں اظہار خیال ، کہا بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں کہ ڈالر کا ’ ایمپکٹ ‘ اس کے اندر نہ آئے اگر ایسا ہوا تو مہنگائی بڑھ جائے گی، قرضے بڑھ جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے بجٹ سے قبل جب تک این ایف سی سے خطاب نہیں کریں گے تو اگلے بجٹز آپ کے لئے ناممکن ہوجائیں گے۔

کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے، کیونکہ اگلا بجٹ ان کے بغیر نا ممکن ہیں۔

اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے،وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، ملک سے گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا،چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے،

فیصل واڈا کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ سیاست کے اندر مجھے پہلے ٹریننگ خان صاحب سے ملی، پھر زرداری صاحب سے اور اب مولانا فضل الرحمن سے مل رہی ہے۔
مزدور کی کم از کم اجرت 37 کی بجائے 40 ہزار کرنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیں