ژوب(نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس قومی شاہراہ قلعہ شیرک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔
بس تیزی رفتاری کے باعث المصطفی بس کا ٹائر برسٹ ہونے سے بس روڈ کے کنارے اُلٹ گی۔ حادثے کے باعث بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق ہوگیا، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت، فیاض احمد ولد سکندر جان سکنہ ضلع چترال سے بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی اتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟



