Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

تونسہ شریف میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

لاہور(اوصاف نیوز)سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ، 8 زخمی ہو گئے۔

تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کارروائی کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ کامیاب آپریشن پر آئی جی پنجاب پولیس نے ٹیم کو مبارک باد دی۔

پیپلزپارٹی اختلافات کا شکار، وزیراعظم انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے میں ناکام

یہ بھی پڑھیں