راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور (نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم مبارک کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حساس شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔


