کراچی(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں سے متعلق چھپائی گئی فائلز کی برآمدگی کے لیے اہم کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق، یہ چھاپہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا جس دوران اہم مالیاتی دستاویزات ایک نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد ہوئیں۔ چھاپے میں نیب ٹیم نے چھپائے گئے کمپیوٹرز، سرورز، ڈیجیٹل شواہد اور دیگر حساس ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ ایک گیسٹ روم میں چھپایا گیا تھا اور اس کی نقل و حرکت کے لیے ہسپتال کی نجی ایمبولینس کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے اپنی مبینہ کرپشن کو چھپانے کے لیے ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر سے بھی مختلف منصوبوں سے متعلق اہم فائلیں اور دیگر مالیاتی ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، جنہیں مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔



