Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

12 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سجاول (نیوز ڈیسک) عظیم صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے عرس کے موقع پر ضلع سجاول کی انتظامیہ نے 12 اگست بروز منگل کو پورے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق عرس کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، سکول، کالج اور مقامی سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

عرس کی تقریبات کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ، عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔ اس موقع پر مختلف روحانی، مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یاد رہے کہ صوفی شاہ عنایت شہید سندھ کے معروف صوفی شاعر، درویش اور عوامی حقوق کے علمبردار مانے جاتے تھے۔ ان کا پیغام محبت، بھائی چارے اور سماجی انصاف پر مبنی تھا جو آج بھی سندھ کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ہما قریشی کے گھرصف ماتم بچھ گئی

یہ بھی پڑھیں