Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

قرض اتارو ملک سنوارو ، روٹی ، کپڑا اور مکان محض نعرہ ، چینی بحران میں حکمران ملوث، اسلم غوری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ترجمان جے یوآئی ف و مرکزی رہنما اسلم غوری نے اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 77 سال قبل سے آج تک یہی کہانیاں سنتے آرہے ہیں ، جب سے حکومتیں بنی ہیں تب سے چینی کا بحران تھا اور آج بھی وہی چینی کا بحران موجود ہے ۔

آج بھی مہنگائی کا رونا ہے اور ماضی میں بھی یہی مہنگائی کا رونا چلا آرہا ہے ۔کئی سول حکومتیں بنیں اور اسٹیبلشمنٹ نے بھی حکومت میں اپنا حصہ ڈالا مگر عوامی مسائل اور معاملات جوں کے توں جارہے ہیں ۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ روٹی ، کپڑا ، مکان کے نعرے کے بعد بجلی دو سویونٹ فری دینے کا اعلان بھی سامنے آیا وہ بھی غریب عوام کو نہ مل سکے ۔پہلے کہا گیا قرض اتارو ملک سنوارومگر ابھی تک قرض نہیں اتر سکا، ایسی صورتحال کے بعد ہمارے سیاستدانوں کو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلینا چاہے اور سوچنا چاہیے کہ کیا ملک ایسے ہی چلیں گے ۔اور اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے اعتراف کرکے اپنی غلطیوں کو سدھارنا چاہیے ۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سینکڑوں انڈسٹری بند ہوتی جارہی ہے ۔ ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ۔ اب سوشل میڈیاکا دور ہے ۔ اب کسی صورت چیزیں نہیں چھپ سکتیں۔ پاکستان میں انڈسٹری بند ہورہی ہے آپ کو سوچنا چاہیے کہ آپ کی اکانومی کہاں جارہی ہے ۔

پچھلی مرتبہ آپ نے بارڈر پالیسی کیا بنائی تھی اور آب آپ کی پالیسی کیا ہے ۔ چینی برآمد کرنے کے بعد کیا ضرورت پڑی کہ وہی چینی درآمد کرکے بحران پیدا کردیا جائے ۔

۔ چینی کی ملیں بھی تو حکمرانوں کی ہی ہیں ۔کوئی چینی ایکسپورٹ کررہا تھا تو کوئی ایمپورٹ کررہا تھا ۔ ساری شوگر ملیں اقتدار پر قابض ٹولے کی ہیں ۔ پھر آپ کسی دوسرے پر بلیم کیسے کرسکتے ہیں۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ایک سابق ان پڑھ وزیرراناپھول محمد خان جیسا آدمی بڑا ایماندار گزرا ہے کبھی اس نے اسٹیبلشمنٹ کے حق میں کوئی بات نہیں کی ۔ سیاستدانوں کی کمزوری کی وجہ سے ایک بیورو کریٹ باآسانی صدر پاکستان بن جاتاہے ۔

صدر غلام اسحاق خان اس سلسلے کی ایک کڑی تھے ۔ جب مفتی محمود وضوکرکے آتے تھے تو بیوروکریٹس ان سے قبل نماز کیلئے ان کا انتظار کرتی تھی لیکن جب سے سیاستدان اور جمہوریت کمزور ہوئی تو اس وقت کے بعد ملک بھی مسائل کا شکار ہوگیا اور جمہوریت کو بھی متعدد بار جھٹکے کھانے پڑے ۔


مزید یہ بھی پڑھیں:قدرتی مناظر کو نقصان، فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد غیر قانونی قرار ،گرانے کی تیاریاں

یہ بھی پڑھیں