Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہم فرشتے نہیں، 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی، بیرسٹر گوہر

پشاور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم فرشتے نہیں، 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی ایک غلطی تھی، جس کی ہم سب نے مذمت کی، دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ ہماری جماعت نے اسکی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جائے۔ اب بس ہونی چاہیے، انصاف ہونا چاہئے، ہم جب انتخابات جیتے تو 180 نشستیں تھی، اسمبلی آئے تو 91 ہو گئی، اب 76 رہ گئی ہیں۔ اتنے تو خزاں میں پتے نہیں جھڑتے جتنی نشستیں انھوں نے ہم سے واپس لےلی۔
مزید پڑھیں:ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں