اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہِ ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کے سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جو 24 اگست بروز اتوار شام 6 بجکر 30 منٹ پر وزارتِ مذہبی امور کے دفتر میں منعقد کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ ملک بھر میں چاند کی شہادتوں کو جمع کرنے اور ان پر غور کرنے کے لیے کمیٹی کے تمام ممبران کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ سائنسی اور موسمیاتی تجزیہ بھی سامنے رکھا جا سکے۔
اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔ ان اجلاسوں سے حاصل ہونے والی شہادتیں مرکزی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت یا عدم رویت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بیت المقدس کا مقدمہ




