اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو اب سو فیصد درست بل موصول ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین خود مقررہ وقت پر میٹر ریڈنگ کی تصویر اپ لوڈ کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر خالد محمود نے افسران کو صارفین میں بھرپور آگاہی دینے کی ہدایت ، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ پاور اسمارٹ ایپ کے باعث تاخیر سے میٹر ریڈنگ اور اوور بلنگ کی شکایات ختم ہو جائیں گی۔
ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر دستیاب، صارفین رجسٹریشن کے بعد سہولت حاصل کریں۔
انجینئر خالد محمود کا کہنا ہے کہ صارفین کو براہ راست بلنگ سرکل میں شامل کیا گیا ہے۔
آئسیکو کے مطابق صارفین کی جانب سے “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” ایپ کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:اے آئی چیٹ بوٹس کتنی بجلی اور پانی خرچ کرتے ہیں




