Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

لاہور؛ ٹاک ٹاک پر دوستی کا انجام، اغواء ہونے والی لڑکی ڈیفنس سے بازیاب

لاہور(نیوز ڈیسک)قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا کھڑی تھی، ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیشل نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی سے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔

لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے، فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔

والدین و قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی سے ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

یہ بھی پڑھیں