اسلام آباد( اوصاف نیوز)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں 30 اگست تک کی پیش رفت کے حوالے سے پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری
پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، رپورٹ پاور ڈویژن
پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال، رپورٹ پاور ڈویژن
پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل، رپورٹ پاور ڈویژن
گیپکوکے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے، رپورٹ پاور ڈویژن
گیپکوکے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال، رپورٹ پاور ڈویژن
لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 56 متاثرہ فیڈرز جزوی طور پر بحال، مکمل بحالی 31 اگست سے 5 ستمبر تک متوقع، رپورٹ پاور ڈویژن
فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 17 گرڈ اور 53 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال، رپورٹ پاور ڈویژن
میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 67 فیڈرز متاثر، رپورٹ پاور ڈویژن
میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا عمل فوری شروع ہو جائے گا، رپورٹ پاور ڈویژن
ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان کے 2 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں، مکمل بحالی 5 ستمبر تک متوقع، رپورٹ پاور ڈویژن
یوں مجموعی طور پر 39 گرڈ اور 356 متاثرہ فیڈرز میں سے 152 کو مکمل اور 202 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے ، پاور ڈویژن
ڈسکوز کی فیلڈ ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں، پاور ڈویژن
متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد مکمل بحال کی جائے گی، پاور ڈویژن
مزید پڑھیں :آن لائن جوئے کے فروغ کے اسکینڈل میں پکڑا گیا،معروف ماڈل ملوث



