اسلام آباد(اوصاف نیوز)یکم ستمبر 1965 پاکستان کا تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شہبازوں نے دشمن کے عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی فضائی برتری قائم کیا تھا۔
بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی تاریخی کامیابیوں میں آج کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، پاک فضائیہ نے 60 سال قبل آج ہی کے دن پاک فوج پر حملہ کرنے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو دھول چٹائی تھی۔
مزید بتایا گیا کہ آج سے 60 سال قبل پاک آرمی کی دشمن کے ساتھ چھمب کے مقام پر جھڑپیں جاری تھیں کے دشمن محاذ سے پسپا ہوتی فوج کی معاونت کے لیے اپنی فضائی قوت میدان میں لے آیا،فضائی گشت پر موجود اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی اور فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز بھٹی نے دشمن کے حملہ آور ویمپائر طیاروں کو فوری طور پر فضائی جھڑپ میں الجھا دیا۔
پاک فضائیہ کے دونوں شاہینوں نے بہت جلد دشمن کے حملہ آور طیاروں کا صفایا کر دیا تھا۔
اس تاریخ ساز جھڑپ میں سرفراز رفیقی اور امتیاز بھٹی نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرائے تھے۔
مزید پڑھیں:گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد

