Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد

لاہور (اوصاف نیوز)محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے اسموگ سیزن کے دوران گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا کہ ڈی جی ماحولیات کے مطابق گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 2010ء تا 2015ء ماڈل گاڑیوں کو وارننگ سلِپس جاری کی گئی ہیں۔

مزید کہا کہ وارننگ سلِپس ای چالان کے ساتھ بذریعہ پوسٹ بھیجی جا رہی ہیں، دوسری وارننگ کے دوران جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمۂ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کو گرین اسٹیکر لگایا جا چکا ہے، بار بار خلاف ورزی پر جرمانہ اور گاڑی بند کرنے کی کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں:سولر صارفین سے فراڈ

یہ بھی پڑھیں