Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔


واضح رہے کہ اس باروزارت مذہبی امور کے زیراہتمام نبی کریم ﷺ کے 1500 ویں ولادتِ باسعادت کی خوشی میں عشرہ رحمت للعالمین مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

کچھ روز قبل وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا تھا کہ عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کا سب سے نمایاں پروگرام اسلام آباد میں ہونے والی 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہے، جس میں علما، اسکالرز، حکومتی شخصیات، سفارت کار اور دنیا بھر سے مہمان شریک ہوں گے۔ اس سال کانفرنس کا مرکزی موضوع ہے،’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش، سماعت متاثر ہونے کی نشاندہی

یہ بھی پڑھیں