Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سیلاب متاثرین کیلیے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

سنگاپورسٹی(نیوز ڈیسک)سنگاپور کی حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں طوفانی بارشوں اور بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے آبی ریلوں سے پاکستان کے کئی شہروں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔

سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔

اس مشکل صورتحال میں اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں، امریکا و برطانیہ اور دیگر برادر ممالک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

سنگاپور حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ سنگاپور کی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی ،ریسکیوکاموں میں معاونت کیلئےفراہم کی جائے گی۔

(29 اگست 2025) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے سیلاب متاثرین کیلئے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔

(6 سمتبر 2025): پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے ضروری امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

بل گیٹس

بل گیٹس کی ’’گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی فلاحی تنظیم ’’گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

گیٹس فاؤنڈیشن کی یہ امداد چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع کے 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین کے لیے ہے۔ اس امداد سے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او پاکستان کے نمائندہ ڈاپنگ لو نے بروقت امداد فراہمی پر گیٹس فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امداد سے متاثرین کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ ڈبلیو ایچ او انسانی جانوں کے تحفظ کیلیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈاپنگ لو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے مون سون شدت اختیار کر رہا ہے اور قدرتی آفات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت عامہ کے تحفظ کیلیے بہتر تیاری و بروقت ردعمل ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:بجلی بلوں میں چھوٹ مل گئی

یہ بھی پڑھیں