Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایمان مزاری کا جسٹس ڈوگر کیخلاف اقدام!

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو اسلام آباد ہائیکورٹ ( آئی ایچ سی ) کی انسداد ہراسانی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے پر آئی ایچ سی کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور شکایت جمع کرادی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے ایمان مزاری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف دائر شکایت پر نوٹس لینے کے بعد گذشتہ روز عدالت کے انتظامی عملے نے اُنہیں ہراسگی کی شکایات سننے کے اختیارات سے محروم کر دیا تھا اور ان کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کو مقرر کر دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے جسٹس ڈوگر نے مزاری کو توہین عدالت کے مقدمے کی وارننگ دی تھی اور مبینہ طور پر ’ انہیں پکڑنے’ جیسے ریمارکس دیے تھے جس پر متعدد وکلا تنظیموں نے مذمتی بیانات جاری کیے تھے اور چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ایمان مزاری نے ایک روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کی کام کی جگہ پر ہراسانی کے انسداد کی کمیٹی میں اور سپریم جوڈیشل کونسل میں مس کنڈکٹ کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

آج ایک پوسٹ میں (ایکس پر) ایمان مزاری نے کہا کہ انہوں نے جسٹس ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کل کے ’ تشویشناک واقعے’ کے بعد اپنی ابتدائی شکایت میں ایک اضافہ جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو، شکایت درج کرانے کے چند گھنٹے بعد ہی ’ من مانی اور بدنیتی’ سے مجاز اتھارٹی کے طور پر ہٹا دیا گیا، اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>Today, I have filed an addendum to my initial complaint lodged yesterday with the Supreme Judicial Council against Chief Justice Sarfaraz Dogar following the alarming development that took place yesterday where the Honourable Judge who was competent authority for harassment cases…</p>&mdash; Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) <a href=”https://twitter.com/ImaanZHazir/status/1967883931912724631?ref_src=twsrc%5Etfw”>September 16, 2025</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>
 
مزید پڑھیں‌:پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہ کرنے کا معاملہ، بھارتی کھلاڑیوں پر پابندیاں لگ گئیں

یہ بھی پڑھیں