Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہ کرنے کا معاملہ، بھارتی کھلاڑیوں پر پابندیاں لگ گئیں

دبئی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بائولرز کے ساتھ تصاویر لینے سے بھی گریز کرنے لگے۔

دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں یو اے ای میں مختلف کلبوں سے کھیلنے والے کھلاڑیوں پر بھارتی ٹیم انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز سے بھارتی کھلاڑیوں کی تصویر نہ لی جائے۔

دبئی میں بھارتی ٹیم انتظامیہ نے نہ صرف نیٹ بائولرز پر اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے بلکہ پریکٹس کرانے والے پلئیرز کے اسمارٹ فونز بھی بھارٹی ٹیم انتظامیہ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اور پریکٹس ختم ہونے پر فون واپس کیے جاتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ کسی قسم کی تصاویر یا دوستانہ گفتگو سے اجتناب کریں۔
مزیدپڑھیں:قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی

یہ بھی پڑھیں