لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں موٹرسائیکلسٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔
اسلام آباد میں آج سے فینسی نمبرپلیٹ، لین کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر کارروائیوں کا آغاز ہوگا،مختلف شاہراوں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ لین کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے،مختلف شاہراؤں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ موٹر سائیکل سوار ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگالیں،شہری ہیلمٹ کے بغیر ہرگز موٹرسائیکل نہ چلائیں اور اپنی لین میں رہیں،خلاف ورزی پر اب موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ سے گاڑی چوری ہوکر کراچی پہنچنے کا انکشاف،انٹر پول نےپولیس کا خط لکھ دیا
