Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

برطانیہ سے گاڑی چوری ہوکر کراچی پہنچنے کا انکشاف،انٹر پول نےپولیس کا خط لکھ دیا

کراچی(اوصاف نیوز)برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی رینج روور چوری ہوکر کراچی کے علاقے صدر پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

انٹرپول مانچسٹر نے قیمتی کاربرآمدگی میں مدد کے لیے کراچی پولیس کو خط لکھ دیا،خط میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی، گاڑی کو ٹریک کرنے پر لوکیشن کراچی کے علاقے صدر کی آئی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ گاڑی کی لوکیشن یو کے پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، انٹرپول نے لکھا ہے کہ پاکستان پولیس گاڑی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کرے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رینج روور گاڑی میں لگے ٹریکر کا رابطہ لیڈز میں منقطع ہو گیا تھا، جس کی لوکیشن 11 فروری 2025 کو کورنگی روڈ اعظم بستی صدر کی آئی تھی۔

خط کے مطابق گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے،خط موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے گاڑی کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:مراکش میں نوجوانوں کے بڑے مظاہرے!حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

یہ بھی پڑھیں