Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اچھی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو بہتر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس میں مزید 15 ڈیسک شامل کر دیے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق نئے ڈیسک شام 6 بجے عوام کے لیے فعال ہو جائیں گے، جس سے شہری کم وقت میں لائسنسنگ کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ٹریفک پولیس کی خدمت وینز مختلف علاقوں میں لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔


سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں اور اس اقدام سے عوام کو لائسنسنگ میں مزید سہولت ملے گی۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعلیٰ کا دورہ؛ یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں