Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

شیر افضل مروت کی علی امین کو عہدے سے ہٹانے کی پیشگوئی کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عہدے سے چھٹی کے بعد شیر افضل مروت کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی جو 14 جولائی کی ہے، جس میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ علی امین کو کسی بھی وقت فارغ کیا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو نجی ٹی وی کے پروگرام مد مقابل کی ہے جس میں شیر افضل مروت نے صحافی رؤف کلاسرا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور پر دسمبر 2024 میں کانٹا لگ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جب بھی موقع ملا وہ انہیں عہدے سے ہٹا دیں گے۔

شیر افضل مروت کی کئی مہینے پہلے کہی گئی بات سچ ثابت ہوئی اور علی امین کو آج عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ ضلع خیبر سے پہلی بار منتخب ہونے والے نوجوان رکن سہیل آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔


مزیدپڑھیں:تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد کے لیے اہم خبر، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

یہ بھی پڑھیں