Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

سرکاری کا لج کے پرنسپل کو جھنڈا لگانے پر شوکاز نوٹس جاری

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والاجھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس ۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ۔ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور اس میں کہا گیا ہےکہ کالج کی عمارت پرمریم نواز کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیاہے۔
مزید پڑھیں :انسٹا گرام نےمزید پابندیاں لگا دیں

یہ بھی پڑھیں