Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا صارف اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکے گا، ابتدا میں سہولت ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو دی جائے گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم، پاور ڈویژن حکام اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران کراچی میں بجلی کی فراہمی، انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے مگر یہاں صرف ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری کے الیکٹرک کی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔”
سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں اوپن مارکیٹ نظام متعارف کروا رہی ہے، یہ سہولت ابتدائی طور پر ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو جنوری 2026 سے فراہم کی جائے گی۔جس کے تحت صارف اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے گردشی قرض میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا اور اب حکومت اسے مکمل ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہےہیں، 2024 میں بجلی کے نقصانات 600 ارب روپے تھے جو 2025 میں کم ہو کر 397 ارب روپے رہ گئے ہیں۔ سیکرٹری پاور نے مزید بتایا کہ نقصانات میں مزید کمی کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور تقسیم کار کمپنیوں کو اسٹاف کی کمی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی ارکان نے اضافی بلنگ کے حوالے سے عوامی شکایات اٹھائیں، جس پر سیکرٹری پاور نے بتایا کہ صارفین کی سہولت کے لیے اسمارٹ ایپ متعارف کرائی گئی ہے تاکہ بلنگ سے متعلق شکایات فوری طور پر درج اور حل کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں