Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

سعودی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عظیم الشان ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا باضابطہ اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مقصد مکہ مکرمہ کے بنیادی ڈھانچے اور مرکزی علاقے کی ترقی میں ایک نئی مثال قائم کرنا ہے۔9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی و بیرونی مصلے اور صحن شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ منصوبے میں جدید رہائشی عمارات، ثقافتی مراکز، تجارتی زونز، اور زائرین کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کنگ سلمان گیٹ منصوبہ مکہ کے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک پہنچنا مزید آسان ہو جائے۔سعودی حکام کے مطابق یہ منصوبہ سعودی ویژن 2030 کا اہم حصہ ہے، جو ملک میں اقتصادی تنوع کو فروغ دے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔
مزیدپڑھیں:ٹام کروز اور آنا دی آرمس کی دوستی کا اختتام

یہ بھی پڑھیں