امریکہ (ویب ڈیسک)ہالی وڈ کی مشہور جوڑی 62 سالہ ٹام کروز اور 36 سالہ آنا دی آرمس نے ایک سال سے کم عرصے کی دوستی کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو پسند کرتے ہیں لیکن انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صرف دوست رہیں گے۔تفصیلا ت کے مطابق ٹام کروز جو پہلے میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز سے شادی کر چکے ہیں، اور آنا دی آرمس جنہوں نے ماضی میں ہسپانوی اداکار مارک کلوٹٹ سے شادی کی تھی، کی علیحدگی کی خبر نے ہالی وڈ میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ آنا کا نام اداکار بین ایفلیک کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔اس علیحدگی کے باوجود دونوں کا باہمی احترام اور دوستی برقرار رکھنے کا فیصلہ ان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

