Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ڈنڈوں کے زور پر بات منوانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،عظمی بخاری

لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ، محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ داخلہ کو پابندی کی سفارش کا حکم دیاتھا۔سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ،پنجاب کابینہ نےپابندی کی منظور دیدی ہے

،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ڈنڈوں کے زور پر بات منوانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،ایک مذہبی جماعت کی کال کا کوئی جواز نہیں ہے

،انہوں نے کہا کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا ۔غزہ کے نام پر کال بھی اس وقت دی گئی جب وہاں جنگ بندی ہو چکی تھی۔وزیر اطلات پنجاب نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے ۔

مزید پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نےدرخواست مسترد کر دی

یہ بھی پڑھیں