Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

افسوسناک خبر سامنے آ گئی ،سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر اغواء

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

واقعہ 14 اکتوبر کی شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان اسلام آباد کے علاقے زارا ہائٹس کی پارکنگ میں پیش آیا، جہاں چار مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق محمد عثمان کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، جس میں اغوا کی واردات کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں

تاہم واقعے کے کئی روز گزر جانے کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے اور مغوی کو بازیاب کرانے کی امید ہے، تاہم فی الحال کسی بھی ممکنہ محرک یا گروہ کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

مزید پڑھیں : کے پی :سیکیورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 خوارج جہنم واصل

یہ بھی پڑھیں