Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

دوحا مذاکرات کامیاب ،پاک ، افغان جنگ بندی ،ثالثی کون؟

دوحہ (ویب ڈیسک) اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی، جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں فریقین نے نہ صرف فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ دوطرفہ امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی “پوزیشن آف اسٹرینتھ” کا مظہر ہے

، جہاں افواجِ پاکستان نے زمینی سطح پر مؤثر ردعمل دے کر دوسری جانب کو ایک مضبوط پیغام دیا۔ اسی مؤقف کے نتیجے میں مذاکرات کی میز پر پاکستان کا وہ دیرینہ اور واضح مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا، جس کے تحت افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کی یقین دہانی حاصل کی گئی۔

یہ سفارتی پیش رفت خطے میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ خطے میں استحکام کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کےریٹ میں اتار چڑھائو

یہ بھی پڑھیں