Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

ماحولیاتی ایس اوپیزپر عمل نہ کرنیوالی بھاری گاڑیوں کالاہورمیں داخلہ بند

لاہور(ویب ڈیسک)تعمیراتی میٹریل کے ٹرکوں اور ٹرالیوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کافیصلہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی بھاری گاڑیوں کا داخلہ لاہور میں بندکردیاگیا۔
دھواں چھوڑنے اور اوورلوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کافیصلہ کرلیاگیاہے،تعمیراتی میٹریل کے ٹرک اورٹرالیاں بغیرڈھانپے سڑکوں پر چلنے پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔
ای پی اے فورس لاہور کے داخلی راستوں پر مسلسل چیکنگ کررہی ہے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ گاڑیاں بندبھی کی جارہی ہیں۔تعمیراتی مقامات اور ڈسٹ زونز میں واٹر سپرنکلنگ آپریشن بھی جاری ہے، ای پی اے، واسا اور ضلعی انتظامیہ رات سے ہی پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہے،تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران گردوغبار پر قابو پانا سموگ کی روک تھام کے لیے ضروری ہے،اس لئے تمام ادارے فیلڈ میں موجودہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام محکموں کو انسداد سموگ سرگرمیوں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے اور عوامی آگاہی مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی ۔
مزیدپڑھیں:وائٹ ہاؤس پاکستان میں آ گیا

یہ بھی پڑھیں