Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ٹماٹروں کی قیمت میں حیران کن اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاک افغان کشیدگی کے باعث ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ٹماٹر کی قلت کی سب سے بڑی وجہ پاک افغان کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکتوبر نومبر کے مہینوں میں زیادہ تر ٹماٹر افغانستان سے آتے ہیں لیکن حالیہ کشیدگی کی وجہ سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے یہ ٹرک پاکستان نہیں آ رہے، ٹماٹروں کی سپلائی رکنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اسلام آباد سبزی منڈی میں ٹماٹر 480 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں نرخ 650 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔

شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے مہنگا ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر 500 سے 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں ٹماٹر 650 روپے فی کلو اور گلشن اقبال، برنس روڈ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ میں ٹماٹر رواں سال کی بلند ترین سطح 600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، ٹماٹر کی اونچی اڑان نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سواروں پر نئی پابندی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں