Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

اسلحہ لائسنس کی تجدید:مکمل طریقہ کار اور ضروری دستاویزات

اسلام آباد( اوصاف نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کردی۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور حکومت پنجاب کے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید انتہائی آسان ہوگئی ہے۔

شہری اب گھر بیٹھے درخواست جمع کرواکر اور لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے موبائل فون پر پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کروانی ہوگی۔

نادرا میں موبائل نمبر کیسے اپ ڈیٹ کریں:.

شہری اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کےلیے اپ ڈیٹ ایپ کو کھول کر، پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) بھیجا جاتا ہے، او ٹی پی انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔

اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ای میل ایڈریس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے، ای میل اپ ڈیٹ کرنے کےلیے مذکورہ طریقہ لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:چینی بحران کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ جاری

یہ بھی پڑھیں