Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عدالت نے خیبرپختونخوا کی بڑی شخصیت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیرحاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں شراب اور اسلحہ کی غیرقانونی برآمدگی کے الزامات شامل ہیں۔

یہ کیس سیاسی اور قانونی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور عدالت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے علی امین گنڈاپور کے قانونی مسائل مزید سنگین ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کیلئے ورزش کا بہترین وقت کونسا ہے؟

یہ بھی پڑھیں