خانیوال(نیوز ڈیسک)خانیوال میں پھلوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ مارکیٹ میں انگور 800 سے 1000 روپے فی کلو، کیوی 800 روپے، انار 400 روپے، سیب کالا کولو 350 روپے، سفرجل 400 روپے جبکہ پپیتا 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ میں پھلوں کی قیمتیں بہت کم درج کی جاتی ہیں، لیکن عملی طور پر بازار میں نرخ کئی گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔
پھل فروشوں نے الزام لگایا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی افسران اپنی کارکردگی چھپانے کے لیے جعلی ریٹ لسٹیں جاری کر رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خانیوال میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
مزیدپڑھیں:ہیلی کاپٹرزمین میں دھنس گیا ،بھارتی صدر سے متعلق اہم خبرآگئی
