کیرالہ(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں صدر دروپدی مورو کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا، تاہم صدر مورو مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب وہ صابری مالا مندر میں حاضری کے لیے کیرالہ پہنچی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ دراصل نیلاکل (پمبا کے قریب) پر ہونا تھی، مگر خراب موسم کے باعث آخری لمحات میں اسے پرامادم منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق، نیا ہیلی پیڈ راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے اندر منگل کی رات دیر گئے ہنگامی طور پر تیار کیا گیا تھا، تاہم کنکریٹ مکمل طور پر خشک نہیں ہو سکا تھا۔
ہیلی کاپٹر کے وزن سے زمین دھنس گئی اور پہیے گڑھوں میں پھنس گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ کنکریٹ پوری طرح سیٹ نہ ہونے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
#WATCH | Kerala: A portion of the helipad tarmac sank in after a chopper carrying President Droupdi Murmu landed at Pramadam Stadium. Police and fire department personnel deployed at the spot physically pushed the helicopter out of the sunken spot. pic.twitter.com/QDmf28PqIb
— ANI (@ANI) October 22, 2025
صدر مورو کے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد وہ بحفاظت گاڑی کے ذریعے پمبا روانہ ہو گئیں، جبکہ پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے انڈین ایئر فورس کے Mi-17 ہیلی کاپٹر کو دھنسے ہوئے حصے سے نکالنے کا کام مکمل کیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزیدپڑھیں:خانیوال میں خوفناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق، تین افراد زخمی
