Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ایئر بلیو کی پروازیں گھنٹوں لیٹ! مسافر بے حال،عملہ خاموش

اسلام آباد( اوصاف نیوز)ائیر بلیو کی اسلام آباد سے کراچی اور ایئربلیوکی پروازیں جمعرات کو تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کراچی جانے والی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ ایئر پورٹ پر ایئر بلیو کا عملہ تاخیر سے لاعلم تھا۔

کراچی جانے والی پرواز پی اے 207 نے شام 5 بجے ٹیک آف کرنا تھا۔ ایک مسافر کے مطابق مسافروں کو پہلے بتایا گیا کہ فلائٹ شام 7 بجے روانہ ہوگی، پھر رات 8 بجے کا وقت دیا گیا۔ دریں اثنا، ہوائی اڈے پر بیٹھے مسافروں کو انٹرنیٹ سے معلوم ہوا کہ فلائٹ صبح 10 بجے کے لیے ری شیڈول کی گئی ہے۔ تاہم ایئر پورٹ پر ایئر بلیو کا عملہ اس پیش رفت سے لاعلم تھا۔

دبئی جانے والی پرواز پی اے 210 اسلام آباد ایئرپورٹ سے منسوخ کر دی گئی۔ جبکہ پی اے 230 سے ​​ابوظہبی کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ کراچی جانے والی ایک اور پرواز پی اے 201 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:ایس پی عدیل اکبر کو اسکالرشپ کا اعزاز حاصل تھا

یہ بھی پڑھیں