Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

مریم، کیپٹن (ر) صفدر، رانا ثناء اور دیگر کے خلاف نیب آفس حملہ کیس خارج

لاہور( اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور لیگی رہنماؤں کے خلاف برطرفی کیس کی رپورٹ منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف الزامات کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ کیس کے مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا تو مدعی نے کہا کہ انہیں اخراج کی رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔

سماعت کے دوران ایس پی معظم علی، ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ اور ڈی ایس پی محمد خان بطور گواہ پیش ہوئے۔ گواہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ 2020 میں چوہنگ تھانے میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی شکایت پر درج کیا گیا تھا، جس میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر،رانا ثناء اللہ، بلال یاسین اور دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

کیس کے مطابق رائیونڈ اراضی کیس میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے دوران کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے پولیس کی ڈسچارج رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
مزید پڑھیں‌:بدین : کار حادثے میں صوبائی وزیرکی بہن سمیت 2 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں