Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاکستانی پاسپورٹ کے صفحہ اول میں تبدیلی!امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت آگئی

اسلام آباد( اوصاف نیوز) محکمہ امیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں تبدیلی کے حوالے سے وضاحت کردی۔

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر جعلی ہیں جب کہ پاسپورٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی مختلف افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور جعلی خبروں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے واضح کیا کہ چند حفاظتی خصوصیات کے علاوہ قومی پاسپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ بحیرہ جنوبی چین میں گر کر تباہ

یہ بھی پڑھیں