Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاکستان کیلئےسعودی عرب کا ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیل کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ 5 ارب ڈالر کے ذخائر بھی جمع کرائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 19.92 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر اور چین کی جانب سے 4 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر کو رول اوور کیا جائے گا اور یہ آئی ایم ایف کے ساتھ کمٹمنٹ میں بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 25 ارب ڈالر سے زائد کے قرضے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے اور دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ رواں مالی سال میں 2 ارب ڈالر آئی ایم ایف کے قرض کی قسط کے منصوبے میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ سعودی عرب اور چین سے 9 بلین ڈالر سے زائد رقم وصول کرنے کی ذمہ دار ہے، متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک سے 3 ارب ڈالر کی رقم وصول کی جائے گی اور ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے منصوبے کی فنانسنگ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں چینی مارکیٹ میں 250 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے، رواں مالی سال توسیعی فنڈ سہولت قرضہ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر سے زائد اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.924 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال میں ورلڈ بینک گروپ سے 1.6639 بلین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے 860 ملین ڈالر ملنے کی توقع ہے، رواں مالی سال کے لیے 400 ملین ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ ہے، رواں مالی سال میں 610 ملین ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں‌:بلوچستان: بھاگناڑی میں تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر شہید، دیگر اہلکار یرغمال

یہ بھی پڑھیں