Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

بلوچستان: بھاگناڑی میں تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر شہید، دیگر اہلکار یرغمال

بلوچستان( اوصاف نیوز) بھاگناڑی میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی ہے جب کہ تھانے میں موجود اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے پر مسلح افراد کے حملے کے دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے قریبی بینک میں توڑ پھوڑ کی اور شہر میں گشت بھی کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شہر میں مسلح افراد کی موجودگی کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی اے نےمفت سم کارڈز کی خریداری پر وارننگ جاری کر دی

یہ بھی پڑھیں