Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو پیکا قانون کے تحت جی تھرٹین اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار کیا ہے، انہیں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

(پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات کے خلاف پاک بھارت جنگ کے دوران متنازع ٹوئیٹ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران ایسی پوسٹس شئیر کی گئیں جو جھوٹ پر مبنی اور ریاست مخالف تھیں۔ ایسی پوسٹ شئیر کیں جس سے اداروں اور شخصیات کو تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ، بھارتی کمپنی کے زیر انتظام سپین ویزہ سکینڈل بے نقاب !

یہ بھی پڑھیں