Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے رجسٹریشن کاعمل مزیدآسان بنادیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک )اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےلئے رجسٹریشن کاعمل مزید آسان بنادیاگیا۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے تحت مختصر مدت میں30,600 گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 1,05,700 خاندانوں کو اپنے گھر بنانے کے لیے قرضے فراہم کیے گئے ہیں،جاری تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے69,200 خاندانوں کو دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق شہری آسان شرائط پر اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،جن خاندانوں نے1 سے 3 سال کے اندر قرض واپس کر دیا، انہیں 20 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ 4 سے 6 سال میں قرض واپس کرنے والوں کو10 فیصد رعایت ملے گی،یہ مراعات شہریوں کو جلد ادائیگی کی ترغیب دینے اور گھر کی ملکیت کو آسان بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔
اب درخواست دہندگان آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اپنے گھروں سے ہی سکیم میں شامل ہو سکتے ہیں جس سے عمل تیز اور شفاف ہو گیا ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مزید جدید اقدامات کے ذریعے عوام کو مالی سہولت، محفوظ رہائش اور گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا رہے گا،سرکاری ویب سائٹ پر سکیم کی تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت: خاتون نے بائیک رائیڈر کے نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو شیئر کردی

یہ بھی پڑھیں