Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

10لاکھ روپے سے لیکر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض ، کون سے افراد اہل؟

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

اس سکیم کے تحت 10لاکھ روپے سے لے کر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ آسان کاروبار ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز سکیم کے تحت 5 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس پروگرام کی چاروں ٹارگٹڈ وسطی ،شمالی ،جنوبی اور ایکسپو رٹ سکیموں کے تحت اب تک 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جاچکے۔

پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑا پروگرام اگلے ماہ شروع کیا جارہا ہے، صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے پروگرام کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔

ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، صنعتکاروں کی ڈیمانڈ اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی بنائی جارہی ہیں۔

ایم ڈی پیسک سائرہ عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے اب تکاب تک 32512 درخواستیں موصول ہوچکیں،موصول شدہ درخواستوں میں سے 1846کیسز منظور ہوچکے جبکہ ان کیسز کیلئے 14 ارب روپے کی رقم منظور ہوچکی ۔
سکیم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 1228افراد کو 8 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضے تقسیم کئے جاچکے، ایم ڈی پیسک سائرہ عمر ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت ۔مزیدپڑھیں:سارہ چوہدری کا یوٹیوب سے انکے ڈرامے ہٹانے پر نجی چینل کا شکریہ

یہ بھی پڑھیں